Live Updates

ہم رائے ونڈ پر دھرنا دینے نہیں احتجاج کرنے جا رہے ہیں۔ علیم خان

جاتی امرا یا نواز شریف کے گھر جانے والے ہر راستے کی حفاظت ہم خود کریں گے، پُر امن احتجاج ہو گا لہٰذا پولیس سے درخواست ہے کہ جلسے کے شرکا کو بلا وجہ تنگ نہ کریں۔حتمی تاریخ کا اعلان عمران خان کریں گے۔ پی ٹی آئی رہنما علیم خان کی میڈیا سے گفتگو

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 12 ستمبر 2016 14:44

ہم رائے ونڈ پر دھرنا دینے نہیں احتجاج کرنے جا رہے ہیں۔ علیم خان

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12 ستمبر 2016ء) :پی ٹی آئی کا وفد جاتی امرا کے قریب اڈا پلانٹ پہنچ گیا۔ وفد میں علیم خان ، جمشید چیمہ اور نوید چوہان سمیت دیگر شریک ہیں۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما علیم خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے گھر کی طرف مارچ نہیں کیا جا رہا ۔جس جگہ احتجاج کا ارادہ ہے وہ چار سے پانچ کلو میٹر دور ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمار ا نواز شریف کے گھر پر حملے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

رائے ونڈ کا پورا علاقہ میاں صاحب کا گھر تو نہیں ہے۔ گلبرگ، ڈیفنس یا کینٹ کا مطلب ہرگز نہیں کہ یہاں کوئی جلسہ نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے بتایا کہ رائے ونڈ اجتماع کی جگہ بھی میاں صاحب کے گھر سے پانچ کلو میٹر سے زیادہ دور ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے احتجاج کا میاں صاحب کے گھر یا اہل خانہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

(جاری ہے)

جاتی امرا یا نواز شریف کے گھر جانے والے ہر راستے کی ہم خود حفاظت کریں گے۔

لہٰذا پولیس سے بھی گذارش ہے کہ جلسے کے شرکا کو بلا وجہ تنگ نہ کریں۔ علیم خان نے کہا کہ رائے ونڈ لاہور کا حصہ ہے کیا کبھی مال روڈ پر احتجاج نہیں ہوا؟ انہوں نے بتایا کہ ہم احتجاج کرنے جا رہے ہیں دھرنا دینے نہیں جا رہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ احتجاج کی حتمی تاریخ کا اعلان عمران خان کریں گے۔ہمارا جلسہ پُر امن ہو گا اور کسی قسم کی بد امنی نہیں ہو گی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات