سوات میں پولیس موبائل کے قریب ریمورٹ کنٹرول بم کا دھماکہ،4پولیس اہلکار زخمی

پیر 12 ستمبر 2016 14:42

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 ستمبر۔2016ء) خیبر پختونخواہ کے ضلع سوات میں پولیس موبائل کے قریب دھماکہ ہو گیا جس کے نتیجے میں چار پولیس اہلکار زخمی ہو گئے جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردیں‘ قریبی علاقے میں سرچ آپریشن بھی کیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کو سوات کے علاقے کڑاکڑ میں پولیس موبائل معمول کے گشت پر تھی،اسی دوران دہشت گردوں نے پولیس موبائل کے قریب ریمورٹ کنٹرول بم سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں چار اہلکار زخمی ہو گئے۔

امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کرزخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کردیا جہاں ان کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔ادھر پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ قریبی علاقوں میں سرچ آپریشن بھی کیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور اور قبائلی علاقے فاٹا کی مہمند ایجنسی میں دہشت گردی کے واقعات میں 3 سیکیورٹی اہلکار جاں بحق ہوگئے تھے

متعلقہ عنوان :