شمالی کوریا کے سرحدی علاقے میں سیلاب نے تباہی مچا دی‘ 133 سے زائد افراد ہلاک ‘سینکڑوں افراد لاپتہ

پیر 12 ستمبر 2016 14:36

پیانگ یانگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 ستمبر۔2016ء) شمالی کوریا کے جنوب مشرقی سرحدی علاقے میں سیلاب سے 133 سے افراد ہلاک جبکہ سینکڑوں افراد لاپتہ ہیں۔تفصیلات کے مطابق شمالی کوریا کے جنوب مشرقی سرحدی علاقے میں سیلاب نے شدید تباہی مچادی جس کے نتیجے میں133 افراد ہلاک جبکہ ہزاروں افراد اپناگھر چھوڑ کر محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہوچکے ہیں۔

(جاری ہے)

سیلاب کے نتیجے میں 35 ہزار کے قریب گھروں کو نقصان پہنچا ہے جس میں سے بیشتر مکمل طور پر تباہ ہوگئے ہیں، 8 ہزار سے زائد عمارتیں شدید متاثر ہوئی ہیں جبکہ علاقے میں روڈ، مواصلات اور دیگر نظام زندگی مکمل طور مفلوج ہوگیا ہے۔اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ سیلاب کے باعث اب تک 130 سے زائد افراد ہلاک جبکہ 4 سو کے قریب لاپتہ ہیں،تقریباً ڈیڑھ لاکھ کے قریب افراد کو فوری طور پر امداد کی ضرورت ہے۔واضح رہے کہ شمالی کوریا کو قدرتی آفات کا سامنا رہتا ہے جبکہ اس سے قبل بھی 2012 میں سیلاب کے باعث ڈیڑھ سو افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :