دبئی:ویزٹ ویزہ پر آئے گمشدہ ہندوستانی شہری کی لاش برآمد

پیر 12 ستمبر 2016 14:33

دبئی:ویزٹ ویزہ پر آئے گمشدہ ہندوستانی شہری کی لاش برآمد

دبئی: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12ستمبر 2016ء ) : دبئی پولیس کو گزشتہ پیر کی رات اپنی کمپنی سے کام ختم کر کے واپس گھر جانے کے دوران کھو جانے والے ہندوستانی شہری کی لاش القعوض کے علاقے سے مل گئی ہے۔ ہندوستانی شہری تین ستمبر کو ویزٹ ویزے پر ہندوستان آیا تھا اور ابتدائی طور پر ایک کمپنی میں باورچی کی حیثیت سے کام کرنے کے پہلے مرحلے میں تھا۔

لیکن گزشتہ روز چھٹی کے بعد ہندوستانی شہری گھر نہ پہنچ سکا ۔

(جاری ہے)

ہندوستانی شہری کی گمشدگی کی اطلاع دبئی پولیس کو اس کے بھتیجے نے دی تھی ۔ آج اسکے بھتیجے نے مقامی اخباری نمائند ے کو بتایا کہ دبئی پولیس نے اطلاع دی ہے کہ انہیں اسکے گمشدہ چچاکی لاش دبئی کے علاقے القعوض سے ملی ہے ۔ جس کو بعد ازاں بھتیجے نے سرد خانے میں رکھی لاش کو پہچان لیا ہے۔پولیس حکام کا کہناہے کہ شہری کی موت کی تحقیقاتی فرانزک رپورٹ عید الاضحی کے بعد جاری کی جائے گی ۔ جس میں اسکی موت کا سبب معلوم ہو سکے گا۔ اس سلسلے میں مذید تحقیقات جاری ہیں.
ا