انڈس ہائی وے پر بس الٹنے سے دو بچوں سمیت 12مسافر زخمی

پیر 12 ستمبر 2016 14:32

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 ستمبر۔2016ء) لکی شاہ صد ر کے قریب انڈس ہائی وے پر بس الٹ گئی ، حادثے میں 12افراد زخمی ہو گئے ۔اطلاعات کے مطابق لکی شاہ صدر کے قریب انڈس ہائی وے پر بس کاٹائر پھٹ گیا جس کے بعد بس الٹ گئی ‘ بس الٹنے سے چار خواتین اور دو بچوں سمیت 12افراد زخمی ہو گئے جنہیں سیہون ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع کے مطابق بس کراچی سے لاڑکانہ جا رہی تھی کہ راستے میں حادثے کا شکار ہو گئی ۔دوسری جانب ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے ‘ ایک بچے کو تشویشناک حالت میں لایا گیا ہے جس کوطبی امداد دی جارہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :