میری گاڑی نے کچے میں اترنے کے بعد پانچ قلا بازیاں کھائیں ‘ فاروق ستار

پیر 12 ستمبر 2016 14:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 ستمبر۔2016ء) ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ اللہ کا شکر ہے معجزانہ طور پر بچ گیا ہوں۔ میری گاڑی نے کچے میں اترنے کے بعد پانچ قلابازیاں کھائیں۔

(جاری ہے)

کار حادثے میں زخمی ہونے کے بعد اپنے ساتھیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ میرے کندھے اور پاوں پر شدید چوٹیں آئی ہیں۔ کارکن پرامن رہیں اور میری صحت یابی کیلئے دعا کریں۔ واضح رہے کہ حیدر آباد میں تنظیمی دورے کے بعد کراچی واپسی پر نوری آباد کے مقام پر فاروق ستار کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا تھا جس میں فاروق ستار سمیت چار افراد شدید زخمی ہوگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :