عید قربان ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ بھائی چارے اور قربانی دینے کا درس دیتی ہے‘ملک محمد اقبال چنڑ

پیر 12 ستمبر 2016 14:25

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 ستمبر۔2016ء) صوبائی وزیر کو آپریٹو ملک محمد اقبال چنڑ نے عید الا ضحی کے موقع پر محکمہ امداد باہمی کے افسران واہلکاران اور صوبہ بھر کی تمام کو آپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے عہدے داران و ممبران کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے عید کی مبارکباد دیتے ہو ئے کہا ہے کہ عید قربان ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ بھائی چارے اور قربانی دینے کا درس دیتی ہے ۔

ہمیں آپس میں متحد ہو کر اندرونی وبیرونی دشمنوں سے آہنی ہاتھوں نبرد آزما ہو نا ہے ۔

(جاری ہے)

وقت کا تقاضا ہے کہ ہماری ملک دشمن قوتوں کو ان کے برے ارادوں کا بھر پورموقع پر جواب دیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ عید قربان ہمیں اس بات کا بھی درس دیتی ہے ہم اپنے درمیان بھائی چارے کی فضا کو پروان چڑھائیں اور روٹھے ہو ئے لو گوں کو دوبارہ اپنے سینے سے لگا کر ماضی کی تلخیوں کو بھلا ئیں ۔ انہوں نے کہا کہ عید الاضحی کے ان تین دنوں میں ہمیں قربانی کے جانوروں کی کھالوں اور آلائیشوں کو محفوظ طریقے سے تلف کریں تاکہ ہمارا پیارا وطن صفائی ستھرائی میں آگے اور تعفن سے پھیلنے والی بیماریوں سے بچ سکے ۔

متعلقہ عنوان :