پولیس نے غیرت کے نام پر بیوی کو قتل کرنے والے شخص کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا

پیر 12 ستمبر 2016 14:14

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 ستمبر۔2016ء) پولیس نے غیرت کے نام پر بیوی کو قتل کرنے والے شخص کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا ، لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کردیا گیا ۔ بتایا گیا ہے کہ ابو بکر نامی شخص کی رخسانہ سے سات سال قبل شادی ہوئی اور دونوں کے پانچ بچے ہیں ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ابو بکر کو رخسانہ کے کردار پرشبہ تھا اور گزشتہ روز وہ اپنی بیوی کو منڈی سے قربانی کا بکرا لانے کیلئے اپنے دوست اختر کیساتھ رکشے میں لے کر گیا اور محمود بوٹی کے قریب اس کا گلہ دبا کر قتل کردیا ۔

دونوں لاش کو باٹا پور کے قریب نہر میں پھینکنے جارہے تھے کہ پیٹرولنگ پرموجود پولیس نے پوچھ گچھ کی تو رکشے میں سے لاش برآمد ہو گئی جبکہ اس دوران ابو بکر وہاں سے فرار ہو گیا۔پولیس نے اختر کو گرفتار کرکے لاش کو قبضے میں لے کر مردہ خانے منتقل کردیا ۔سمن آباد پولیس نے فرار ہونے والے ابو بکر کو بھی گرفتار کر لیا ۔

متعلقہ عنوان :