”قربانی سے پہلے قربانی “کی غلط پیشگوئی شیخ رشید کی چھیڑ بن گئی

پیر 12 ستمبر 2016 14:12

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 ستمبر۔2016ء) گزشتہ عید الاضحی سے قبل ” قربانی سے پہلے قربانی “ کی پیشگوئی درست ثابت نہ ہونا عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی چھیڑ بن گئی ۔

(جاری ہے)

شیخ رشید احمد نے گزشتہ عید الاضحی سے قبل ایک ٹی وی انٹر ویو کے دوران موجودہ حکومت کے حوالے سے پیشگوئی کی تھی کہ ” قربانی سے پہلے قربانی “ ہو گی تاہم ان کی یہ پیشگوئی سچ ثابت نہ ہوئی جسکے بعد ان سے ہر انٹر ویو میں ” قربانی سے پہلے قربانی “ کی پیشگوئی غلط ثابت ہونے بارے پوچھا جاتا رہا ۔ ایک سال بعد دوبارہ عید الاضحی کا تہوار آنے پر شیخ رشید سے ” قربانی سے پہلے قربانی “ کے سوال کو چھیڑ کے طور پر پوچھا جانے لگا ہے ۔

متعلقہ عنوان :