مسلمان عید کی خوشیوں میں کشمیر، فلسطین و دنیا بھرکے دیگر خطوں کے مظلوم مسلمانوں کو ضرور یاد رکھیں، حافظ محمد سعید

پیر 12 ستمبر 2016 13:42

مسلمان عید کی خوشیوں میں کشمیر، فلسطین و دنیا بھرکے دیگر خطوں کے مظلوم ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 ستمبر۔2016ء) امیر جماعة الدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ عید الاضحی مسلمانوں کو ایثار و قربانی کا درس دیتی ہے۔ مسلمان عید کی خوشیوں میں کشمیر، فلسطین و دنیا بھرکے دیگر خطوں کے مظلوم مسلمانوں کو ضرور یاد رکھیں۔ مصائب و مشکلات میں گھرے کشمیریوں ، غرباء و مساکین، کشمیری مہاجرین ، ورثاء شہداء اور مستحقین کو عید الاضحی کی خوشیوں میں شریک کرنا ہم سب پر فرض ہے۔

(جاری ہے)

عید الاضحیٰ کے حوالہ سے اپنے پیغام میں انہوں نے کہاکہ مسلمان حضرت ابراہیم علیہ السلام کی سیرت پر عمل کا عہد کریں، اپنی زندگی دین اسلام کے مطابق بسر کریں اور پاکستان کو درپیش اندرونی وبیرونی سازشوں کے مقابلہ کیلئے اتحاد، اخوت اور بھائی چارے کی فضا پیداکرتے ہوئے جرأت و استقامت کا راستہ اختیار کریں۔ اپنے دلوں میں جذبہ ابراہیمی پیدا کئے بغیر کفار کی سازشوں کا توڑ کرنا ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ جماعةالدعوة تھرپارکرسندھ، بلوچستان، کشمیر و دیگر علاقوں اور غرباء و مساکین کیلئے کروڑوں روپے مالیت کے جانور قربان کر رہی ہے تاکہ گوشت تقسیم کر کے عید قربان کے موقع پر ان کے چہروں پر مسکراہٹیں لائی جا سکیں۔