مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے 3 برس خدمت، دیانت اور شفافیت کی گواہی دے رہے ہیں،شہباز شریف

پیر 12 ستمبر 2016 13:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 ستمبر۔2016ء) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے 3 برس خدمت، دیانت اور شفافیت کی گواہی دے رہے ہیں کے تبدیلی کھوکھلے نعروں سے نہیں بلکہ عوام کی خدمت سے آتی ہے۔

(جاری ہے)

پیر کے روز لاہور میں مسلم لیگ ن کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ عوام کی بے لوث خدمت کے لئے مٹی کے ساتھ مٹی ہونا پڑتا ہے،شہباز شریف نے کہا کہ دھرنا سیاست نے ملک وقوم کابے پناہ نقصان کیا، چند سیاسی عناصر کی منفی سیاست کو عوام رد کرچکے ہیں، ان عناصرنے2014 میں دھرنا سیاست کرکے ملک وقوم کابے پناہ نقصان کیا، باشعور عوام ایسے عناصر کے چہروں سے باخوبی واقف ہیں۔

متعلقہ عنوان :