جیکب آباد میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ ‘ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق

پیر 12 ستمبر 2016 11:50

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 ستمبر۔2016ء) جیکب آباد میں مسلح افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی جس سے ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

پیر کو پولیس کے مطابق کوٹ عبدالحمید کے رہائشی عبدالرشید اپنے اہل خانہ کے ساتھ گھر میں سوئے ہوئے تھے۔ اس دوران مسلح افرا د نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی۔ فائرنگ سے عبدالرشید ، اسکے دو بیٹے عنایت ، ولی محمد اوراسکی پوتی سمیرا جاں بحق ہوگئی۔ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ بانبن برادری کے دوگرپوں میں پرانی دشمنی کی وجہ سے پیش آیا۔

متعلقہ عنوان :