سانگھڑ حادثے عید سے ایک روز قبل ٹریفک کا المناک حادثہ‘ 2خواتین اور 2بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق ‘7 زخمی

پیر 12 ستمبر 2016 11:50

سانگھڑ حادثے عید سے ایک روز قبل ٹریفک کا المناک حادثہ‘ 2خواتین اور ..

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 ستمبر۔2016ء) سانگھڑ کے قریب کوچ اوروین میں ٹکر سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 7 ہو گئی جبکہ دیگر 7 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ پولیس نے کوچ ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو پولیس کے مطابق حادثہ ٹنڈو آدم کے قریب پیش آیا، جب کراچی سے سانگھڑ آنیوالی کوچ اور وین مین ٹکر ہوگئی، جس کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے۔ہسپتال میں منتقل کرنے کے دوران مزید 3 افراد جاں بحق ہوگئے،مرنیوالوں میں 2 بچے اور2 خواتین بھی شامل ہیں۔پولیس نے حادثے میں زخمی ہونیوالے ڈرائیور کو حراست میں لیکر واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :