آرمی چیف جنرل راحیل شریف بھی میرے شاگرد رہے ہیں۔ خرم نواز گنڈا پور

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 12 ستمبر 2016 11:48

آرمی چیف جنرل راحیل شریف بھی میرے شاگرد رہے ہیں۔ خرم نواز گنڈا پور

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12 ستمبر 2016ء) : پاکستان عوامی تحریک کے رہنما خرم نواز گنڈا پور کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف ان کے شاگرد رہ چکے ہیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خرم نواز گنڈا پور کا کہنا تھا کہ فوج سے میرا پرانا تعلق یے کیونکہ میں پاکستان ملٹری اکیڈمی میں انسٹرکٹر رہا،میرے 6 کورس بیڈز کور کمانڈرز بنے۔ انہوں نے کہا کہ 50 کے قریب وہ افسران جو میرے جونئیر تھے اب وہ جرنیلز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ چیف آف آرمی اسٹاف بھی میرے شاگرد رہے ہیں ۔ ٹی وی چینل سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اگر ہمیں فوج کی خبر نہیں ہے تو پھر کسے فوج کی خبر ہو گی۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں: