سندھ حکومت نے قربانی کی کھالیں‌ جمع کرنے کا ضابطہ اخلاق جاری کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 12 ستمبر 2016 11:20

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12 ستمبر 2016ء) : سندھ حکومت نے قربانی کی کھالیں جمع کرنے کا ضابطہ اخلاق جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق کھالیں جمع کرنے کے لیے کیمپ لگانے یا پوسٹرز اور بینرز کے ذریعے قربانی کی کھالیں جمع کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔

(جاری ہے)

کھالیں جمع کرنے کے لیے کمشنر یا ڈپٹی کمشنر سے پیشگی اجازت نامہ حاصل کرنا ہو گا جبکہ کھالیں ایک جگہ ست دوسری جگہ منتقل کرنے کے لیے بھی اجازت نامہ ہونا چاہئیے۔ کھالیں جمع کرنے کے لیے کسی قسم کے اعلان کی بھی اجازت نہیں ہو گی۔ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو کارروائی کا اختیار ہو گا۔

متعلقہ عنوان :