لاہور : شہری علاقوں‌میں‌سری پائے بھوننے پر پابندی عائد۔ ایل ڈبلیو ایم سی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 12 ستمبر 2016 11:13

لاہور : شہری علاقوں‌میں‌سری پائے بھوننے پر پابندی عائد۔ ایل ڈبلیو ..

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12 ستمبر 2016ء) : لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیو ایم سی) کے مطابق عید کے موقع پر فیلڈ اسٹاف کی تمام چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

شہر بھر میں صفائی کی صورتحال کو بہتر اور برقرار رکھنے کے لیے ہر یونین کونسل میں صفائی کیمپ قائم کیا جائے گا۔ جبکہ آلائشوں کےلیے 15 لاکھ شاپر تقسیم کیے جائیں گے۔ ایل ڈبلیو ایم سی کے مطابق شہری علاقوں میں سری پائے بھوننے پر پابندی عائد ہو گی جس کے لیے دفعہ 144 بھی نافذ کر دی گئی ہے۔ خلاف ورزی کے خلاف ہیلپ لائن 1139 پر بھی شکایات درج کروائی جا سکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :