ڈاکٹر فاروق ستار کو نیند کی دوائی دی گئی ہے۔ ترجمان لیاقت نیشنل اسپتال

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 12 ستمبر 2016 10:50

ڈاکٹر فاروق ستار کو نیند کی دوائی دی گئی ہے۔ ترجمان لیاقت نیشنل  اسپتال

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12 ستمبر 2016ء) : ترجمان لیاقت نیشنل اسپتال نے بتایا کہ ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار کو نیند کی دوائی دی گئی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ فاروق ستار کو کوئی شدید چوٹ نہیں آئی۔ انہیں 4 سے 5 دن تک اسپتال میں ڈاکٹروں کی زیر نگرانی رکھا جائے گا۔ ترجمان اسپتال کے مطابق ڈاکٹر فاروق ستار کا سٹی اسکین اور ان کے بلڈ ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

(جاری ہے)

12 رکنی ڈاکٹرز کی ٹیم نے فاروق ستار کا مکمل معائنہ کیا، انہیں آرام اور نیند کی شدید ضرورت ہے۔ترجمان لیاقت نیشنل اسپتال کا مزید کہنا تھا کہ فاروق ستار کو ظاہری خراشیں آئی ہیں اور اب ان کے کوآرڈینیٹر کی حالت بھی ٹھیک ہے۔ یاد رہے کہ ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار گذشتہ رات ٹریفک حادثے کا شکار ہوئے تھے جس کے بعد انہیں لیاقت نیشنل اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :