بھارتی کرکٹر پراوین کمار کا سیاست میں آنے کا اعلان، سماج وادی پارٹی جوائن کر لی

اتوار 11 ستمبر 2016 23:39

بھارتی کرکٹر پراوین کمار کا سیاست میں آنے کا اعلان، سماج وادی پارٹی ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔11ستمبر۔2016ء) بھارتی کرکٹر پراوین کمار نے سیاست میں آنے کا اعلان کر دیا، انہوں نے سماج وادی پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بھارتی کرکٹر نے کہا کہ میں نے خود سیاست میں آنے کا فیصلہ کیا ہے، عوام کی خدمت کرنا چاہتا ہوں اسلئے کرکٹ چھوڑ کر سیاسی میدان میں قدم رکھا ہے۔ پراوین کمار کو 6 ٹیسٹ اور 68 ون ڈے میچز میں بھارتی ٹیم کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے۔

متعلقہ عنوان :