حارث سہیل کا کیریئر انجری کی نذر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا

اتوار 11 ستمبر 2016 21:20

حارث سہیل کا کیریئر انجری کی نذر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار11 ستمبر۔2016ء )قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز حارث سہیل کا کیریئر انجری کی نذر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔26سالہ حارث سہیل کی گزشتہ سال آسٹریلیا میں گھٹنے کی سرجری ہوئی تھی جس کے بعد سے وہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ڈاکٹرز اور فٹنس ٹرینرز کے ہمراہ فٹ ہونے کے لیے کام کررہے تھے تاہم اب ایسا محسوس ہورہا ہے کہ انہیں ایک اور آپریشن کی ضرورت پڑ سکتی ہے ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ حارث سہیل نے آخری مرتبہ مئی 2015ء میں زمبابوے کیخلاف لاہور میں گرین شرٹس کی نمائندگی کی تھی ۔