(ن) لیگ کی آفیشل ویب سائٹ پر پارٹی چھوڑ نے والے غوث علی شاہ کا نام تاحال نائب صدر کے طو ر پر موجود

اتوار 11 ستمبر 2016 20:43

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11ستمبر۔2016ء) مسلم لیگ (ن) کی آفیشل ویب سائٹ پر (ن) لیگ کو چھوڑ کر جانے والے سید غوث علی شاہ کا نام تاحال نائب صدر کے طور پر شامل ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی آفیشل ویب سائیٹ پر تاحال سید غوث علی شاہ کو بطور سنیئر نائب صدر مسلم لیگ ن ظاہر کیا جارہا ہے جبکہ سید غوث علی شاہ مسلم لیگ ن سے ناراض ہو کر سردار ذوالفقارعلی خان کھوسہ اور اپنے ہم خیالوں کے ساتھ ن لیگ مخالف اتحاد کا حصہ بن چکے ہیں حکمران جماعت کی جانب سے تاحال انہیں ویب سائیٹ پر اپنا عہدہ دار ظاہر کرنے سے دیگر رہنما ؤ ں میں اضطراب پایا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :