جرمن انجلیک کربر یو ایس اوپن کی نئی فاتح،عالمی رینکنگ میں پہلی پوزیشن بھی حاصل کرلی

اتوار 11 ستمبر 2016 16:38

جرمن انجلیک کربر یو ایس اوپن کی نئی فاتح،عالمی رینکنگ میں پہلی پوزیشن ..

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 ستمبر۔2016ء) جرمنی کی انجلیق کربر نے جمہوریہ چیک کی کیرولینا پلسکووا کو شنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر یو ایس اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔فاتح کھلاڑی نے فیصلہ کن معرکے میں 6-3،4-6اور6-4سے فتح حاصل کر کے آسٹریلین اوپن کے بعد سال کا دوسرا گرینڈ سلم ٹائٹل جیت لیا۔فتح کے بعد انجلیک کربر نے سیرینا ولیمز سے عالمی رینکنگ میں بیالیس ماہ بعد پہلی پوزیشن بھی چھین لی۔

نیویارک میں کھیلے جا رہے سال کے آخری گرینڈ سلیم اوپن ٹورنامنٹ کے ویمنز فائنل میں جرمنی کی کربر اور جمہوریہ چیک کی پلسکووا کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ ہوا۔آرتھر ایس اسٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں کربر نے پہلے سیٹ میں پلسکووا کی شدید مزاحمت کے باوجود سیٹ 6-3 سے اپنے نام کر لیا۔

(جاری ہے)

دوسرے سیٹ میں جمہوریہ چیک کی کھلاڑی نے عمدہ انداز میں واپسی کرتے ہوئے جرمن حریف کو حاوی ہونے کا کوئی موقع فراہم نہ کیا اور 6-4 سے سیٹ جیت کر مقابلہ ایک ایک سیٹ سے برابر کردیا۔

پلسکووا نے تیسرے سیٹ میں عمدہ کھیل کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے سروس بریک کی اور 3-1 کی برتری حاصل کی اور ایسا محسوس ہوتا تھا کہ وہ لگاتار 12ویں میچ جیتنے میں کامیاب ہو جائیں گی لیکن کربر کا تجربہ ان کے آڑے آ گیا۔جمہوریہ چیک کی کیرولینا پلسکووا رنر اپ شیلڈ کے ساتھ شائقین کی داد کا جواب دے رہی ہیں۔کربر نے میچ میں حیران کن انداز میں واپسی کرتے ہوئے پلسکووا کو چاروں شانے چت کردیا اور سیٹ 6-4 سے اپنے کر کے ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

وہ سابقہ جرمن اسٹار اسٹیفی گراف کے بعد یہ اعزاز حاصل کرنے والی پہلی جرمن خاتون کھلاڑی ہیں جہاں آخری مرتبہ اسٹیفی نے 1996 میں یہ ٹائٹل جیتا تھا۔اس ٹائٹل کے حصول کے ساتھ ہی کربر نے عالمی نمبر ایک پوزیشن تک رسائی یقینی بنا لی ہے جہاں وہ پیر کو عالمی نمبر ایک کے منصب پر فائز ہو جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :