علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی معذور خصوصاً نابینا افراد کی سہولت کے لئے ملک بھر میں موجود یونیورسٹی کے 44 علاقائی دفاتر میں قائم لائبریریوں میں "ایکسسیبلٹی سینٹرز"قائم کرے گی

اتوار 11 ستمبر 2016 13:48

اسلام آباد ۔ 11 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 ستمبر۔2016ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی معذور خصوصاً نابینا افراد کی سہولت کے لئے ملک بھر میں موجود یونیورسٹی کے 44 علاقائی دفاتر میں قائم لائبریریوں میں "ایکسسیبلٹی سینٹرز"قائم کرے گا۔ ان تمام علاقائی لائبریریوں کو اسلام آباد میں یونیورسٹی کے مین کیمپس کی مرکزی لائبریری اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کی ڈیجیٹل لائبریری کے ساتھ منسلک کیا جائے گا۔

ان لائبریریوں کو ہفتے کے سات دن کھلی رہیں گی یعنی طلبہ  شائقین کتب اور ماہرین تعلیم ہفتے اور اتوار کے دن بھی ان لائبریریوں سے استفادہ کرسکیں گے۔ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی علاقائی نیٹ ورک کو مزید مضبوط بنا رہی ہے، جس میں دفاتر کی موجودہ عمارتوں کی جدید تقاضوں کے مطابق تزئین و آرائش کی جائے گی اور ان میں موجود تعلیمی سہولتوں میں اضافہ کیا جائے گا جبکہ علاقائی ناظمین بحیثیت یونیورسٹی سفیر تعلیم سے محروم تمام لوگوں کے دروازوں پر جائیں اور انہیں تعلیمی نیٹ میں لانے پر راغب کریں گے اور فاصلاتی نظام تعلیم سے استفادہ کرنے کے لئے اوپن یونیورسٹی میں داخلہ حاصل کرنے میں ان کی مدد اور رہنمائی کریں۔

(جاری ہے)

طلبہ کو بہترین خدمات کی فراہمی کے لئے یونیورسٹی کے دفاتر کو مزید مفید اور متحرک بنایا جا رہا ہے اور علاقائی دفاتر کی تمام ضرورتوں کو ہنگامی بنیادوں پر پورا کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :