خوف و دہشت سے بھرپورفلم’ بلیئر وِچ‘کا نیا ٹریلرجاری

اتوار 11 ستمبر 2016 12:45

خوف و دہشت سے بھرپورفلم’ بلیئر وِچ‘کا نیا ٹریلرجاری

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 ستمبر۔2016ء) خوف اور دہشت سے بھرپور فلموں کے دیوانے ہوجائیں تیار کیونکہ تھرل سے بھرپور امریکن فلم’ بلیئر وِچ‘کی نئی جھلکیاں جاری کردی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ایڈم ونگارڈ کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی کالج میں زیر تعلیم طلبہ کے گرد گھومتی ہے، جو ایک پراسرار مخلوق کی حقیقت جاننے کیلئے جنگلات کا رخ کرتے ہیں۔فلم کی کاسٹ میں جیمز ایلن،ویلوری کری،کیلی ہرنانڈس،برینڈن اسکاٹ اور کوربن ریڈ سمیت دیگر شامل ہیں۔کیتھ کالڈر کی پروڈیوس کردہ یہ فلم لائنزگیٹ کے بینر تلے 16ستمبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :