قندیل بلوچ قتل کیس، مفتی عبدالقویٰ کلیئر قرار

اتوار 11 ستمبر 2016 12:45

قندیل بلوچ قتل کیس، مفتی عبدالقویٰ کلیئر قرار

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 ستمبر۔2016ء) قندیل بلوچ قتل کیس میں موبائل فون کی فرانزک رپورٹ آنے کے بعد پولیس نے مفتی عبدالقوی کو کلیئر قرار دیدیا۔ ندیل بلوچ کے والد کا کہنا ہے کہ انہوں نے پہلا بیان دباؤ میں دیا،دوبارہ بیان ریکارڈ کیا جائے۔قندیل بلوچ قتل کیس کی تحقیقات کے حوالے سے پولیس کو مفتی عبدالقوی کے موبائل فون کی فرانزک رپورٹ موصول ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قندیل بلوچ نے مفتی عبدالقوی سے آخری رابطہ بائیس جون کو کیا تھا۔قندیل نے مفتی عبدالقوی کو دس ایس ایم ایس بھیجے تھے مگر مفتی عبدالقوی نے ان پیغامات کا جواب نہیں دیا۔رپورٹ کے مطابق مفتی عبدالقوی کا قندیل بلوچ کے کسی رشتے دار سے بھی رابطہ ثابت نہیں ہوسکا۔ فرانزک رپورٹ موصول ہونے کے بعد پولیس نے مفتی عبدالقوی کو کلیئر قرار دے دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :