لاہور ‘ عدالت کی احمد بٹ کو عید کا دوسرا دن بیٹے کیساتھ گزارنے کی اجازت

اتوار 11 ستمبر 2016 12:45

لاہور ‘ عدالت کی احمد بٹ کو عید کا دوسرا دن بیٹے کیساتھ گزارنے کی اجازت

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 ستمبر۔2016ء) لاہور کی گارڈین عدالت نے حمیرا ارشد کے شوہر احمد بٹ کی جانب سے عید پر بیٹے سے ملاقات کر انے کی درخواست پر عید کے دوسرے روز بچہ احمد بٹ کیساتھ بھجوانے کا حکم دے دیا۔لاہور کی گا رڈین عدالت کے جج امین شہزاد نے احمد بٹ کی جانب سے عید پر بیٹے سے ملاقات کی درخواست کی سماعت کی، دوران سماعت احمد بٹ کے وکیل اشتیاق چوہدری نے کہا کہ عید پر احمد بٹ کو بچے سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ قانون میں عید پر بچے سے ملاقات کی مکمل گنجائش موجودہے، انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ عید کے پہلے دو روز بچہ اس کے والد احمد بٹ کی تحویل میں دیا جائیتا کہ وہ اپنے بیٹے کے ساتھ عید منا سکے۔عدالتی حکم کے باوجود حمیرا ارشد بچے کو لے کر عدالت میں پیش نہ ہو ئیں، حمیرا ارشد کے وکیل نے عدالت سے جواب داخل کرنے کی استدعا کی، جو مسترد کر دی گئی۔عدالت نے عید کے دوسرے روز بچہ احمد بٹ کے ساتھ بھجوانے کا حکم دے دیا۔

متعلقہ عنوان :