عیدالضحیٰ کی مناسبت سے قربانی کے جانوروں کا منفرد فیشن شو

نازک اندام خوبرو ماڈلز نے قربانی کے ان جانوروں کے ساتھ ریمپ پر کیٹ واک کی اور اپنی اداؤں کے جلوے دکھائے

اتوار 11 ستمبر 2016 12:39

عیدالضحیٰ کی مناسبت سے قربانی کے جانوروں کا منفرد فیشن شو

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 ستمبر۔2016ء)فلم، ٹی وی اور تھیٹر کی نامور اداکارہ میگھا اپنی نوعیت کے منفرد فیشن شو کی جج بن گئیں۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقہ سگیاں پل پر واقع مقامی فارم ہاؤس پر عیدالضحیٰ کی مناسبت سے قربانی کے جانوروں کا منفرد فیشن شو سجا جس میں نازک اندام خوبرو ماڈلز نے قربانی کے ان جانوروں کے ساتھ ریمپ پر کیٹ واک کی اور اپنی اداؤں کے جلوے دکھائے ریمپ پر قربانی کے جانوروں کے ساتھ کیٹ واک کرنے والی ماڈلز میں رونیہ خان، ماہی علی مغل،مسکان جے اور دیگر شامل تھیں جبکہ کے اس فیشن شو کے کوریو گرافر اسلم پھلروان تھے جبکہ اداکارہ میگھا اپنی نوعیت کے اس منفرد فیشن شوکی جج تھیں۔

(جاری ہے)

آئی این پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے میگھا کا کہنا تھا کہ بہت سے فیشن شوز میں بطور جج جانے کا اتفاق ہوا ہے لیکن جو مزا آج کے فیشن شو میں شرکت کرکے آیا ہے ایسا پہلے کبھی نہیں آیا