منوا سسٹرز اپنا پہلا ویڈیو گیت’’اﷲ جانے‘‘عیدالضحی کے بعد ریلیز کرینگی

اتوار 11 ستمبر 2016 12:39

منوا سسٹرز اپنا پہلا ویڈیو گیت’’اﷲ جانے‘‘عیدالضحی کے بعد ریلیز ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 ستمبر۔2016ء) منوا سسٹرز اپنا پہلا ویڈیو گیت’’اﷲ جانے‘‘عیدالضحی کے بعد ریلیز کرینگی، آئی این پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے منوا سسٹرز کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے پہلے ویڈیو گیت’’اﷲ جانے‘‘کی شوٹنگ مکمل کر لی ہے جسے وہ عیدالضحی کے بعد ریلز کرینگی۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ گیت کی شوٹنگ لاہور کے خوبصورت مقامات پر کی گئی ہے۔منواسسٹرز نے بتایا کہ اس گیت کی شاعری ساجی علی کی ہے جبکہ موسیقی کامران اختر نے ترتیب دی ہے اور امید ہے کہ ہماری یہ کاوش اچھی موسیقی سننے والوں کو ضرور پسند آئے گی۔