اسرائیل کیخلاف گول بال میچ ٗ الجزائر کی ٹیم غیرحاضر ٗ عالمی پیرا اولمپک کمیٹی نے تحقیقات شروع کر دیں

بس پکڑنے میں ناکام رہیں جس کی وجہ سے فلائیٹ بھی مس ہوگئی ٗ ٹیم کا موقف

اتوار 11 ستمبر 2016 12:06

اسرائیل کیخلاف گول بال میچ ٗ الجزائر کی ٹیم غیرحاضر ٗ عالمی پیرا اولمپک ..

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 ستمبر۔2016ء) بین الاقوامی پیرالمپک کمیٹی نے کہاہے کہ وہ اس امر کی تفتیش کر رہی ہے کہ الجزائر کی خواتین کی گول بال ٹیم امریکہ اور اسرائیل کے خلاف میچوں کیلئے ریو کیوں نہیں پہنچ سکی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق الجزائر کی ٹیم کے سات ارکان مبینہ طور پر ٹرانسپورٹ کے مسائل کی وجہ سے مقررہ وقت پر نہیں پہنچ سکیں تاہم اس حوالے سے شک و شبہات پائے جاتے ہیں الجزائر کی ٹیم اسرائیل کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کرنا چاہتی تھی کیونکہ دونوں ممالک کے درمیان عرصہ دراز سے کشیدگی پائی جاتی ہے۔

الجزائر نے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف میچ کھیلنا تھا اور ٹیم کی رکن سات کھلاڑیوں نے پولینڈ میں جاری ایک ٹریننگ کیمپ کے بعد گذشتہ پیر کو ریو پہنچنا تھا۔

(جاری ہے)

بین الاقوامی پیرالمپک کمیٹی کے مطابق ٹیم نے کہا کہ وہ بس پکڑنے میں ناکام رہیں جس کی وجہ سے ان کی فلائیٹ بھی مس ہوگئی۔ مبینہ طور پر وہ الجزائر میں عوامی چھٹی کی وجہ سے دوبارہ بکنگ نہیں کروا سکیں۔

آئی پی سی کے ترجمان کریگ سپینس نے بتایاکہ انھوں نے ہمیں جو کچھ بتایا وہ دلچسپ ہے۔انہوں نے کہاکہ ان کے پاس ریو پہننے کیلئے پانچ دن تھے، جو کہ اچھا خاصا وقت ہے ٗمیرے ساتھ ماضی میں ایسا ہوچکا ہے اور عموما آپ 24 گھنٹوں میں یہاں پہنچ سکتے ہیں دوسری جانب اسرائیلی اخبار ٹائمز آف اسرائیل نے بتایا کہ الجزائر کی غیرموجودگی اسرائیل سے ساتھ میچ سے اجتناب کرنا ہوسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :