عامر شادی کے باعث ٹیم کے ساتھ نہیں جائیں گے

محمد عامر کی شادی کی رسومات عیدالاضحی کے بعد شروع ہوں گی محمد عامر شادی کی تقریبات سے فراغت کے بعد دبئی میں ٹیم کو جوائن کریں گے ٗ اہلکار پی سی بی

اتوار 11 ستمبر 2016 12:02

عامر شادی کے باعث ٹیم کے ساتھ نہیں جائیں گے

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 ستمبر۔2016ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر 20 ستمبر کو شادی کے باعث ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کیلئے ٹیم کے ہمراہ دبئی نہیں جائیں گے۔

(جاری ہے)

محمد عامر کی شادی کی رسومات عیدالاضحی کے بعد شروع ہوں گی اور عامر نے اس سلسلے میں 19ستمبر ٗ 20 ستمبراور 21 ستمبر کو تین پروگرام ترتیب دیے ہیں دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کے اہلکار کے مطابق عامر کو شادی میں مصروفیت کے باعث 20 ستمبر کو ٹیم کے ساتھ دورے پر جانا ممکن نہیں ہوگا-ان کا کہنا تھا کہ محمد عامر شادی کی تقریبات سے فراغت کے بعد دبئی میں ٹیم کو جوائن کریں گے۔