امیتابھ بچن کا اپنی نواسی اور پوتی کولکھنے والے خط کو خوب سراہا گیا
اتوار 11 ستمبر 2016 11:54
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 ستمبر۔2016ء) آج کل امیتابھ بچن کے اس خط کا چرچا ہے جو انھوں نے اپنی نواسی نویا اور پوتی ارادھیا کے نام لکھا اور جسے خوب سراہا گیا۔اس خط کے ذریعے بگ بی نے نویا اور ارادھیا کو بتایا ہے کہ وہ نندہ یا بچن ہونے سے پہلے ایک لڑکی ہیں۔انھوں نے خط میں لکھا ’لڑکی یا عورت ہونے کی وجہ سے لوگ تم پر اپنے خیالات، اپنی سوچ تھوپنے کی کوشش کریں گے لیکن تم ایسا نہ ہونے دینا۔
ساتھ ہی انھوں نے یہ بھی لکھا کہ سکرٹ کی لمبائی کو اپنے کریکٹر کا پیمانہ نہیں بننے دینا۔بگ بی کے اس خط کو لوگوں نے جہاں پسند کیا وہیں اس پر سوال بھی اٹھائے۔مشہور کامیڈین آدیتی متل نے اسے امیتابھ بچن کی آنے والی فلم ’ پنک‘ کو پروموٹ کرنے کا طریقہ بتایا۔ اتنا ہی نہیں آدیتی نے اپنی ٹویٹ میں یہاں تک کہہ دیا کہ اپنی پوتیوں کو ایک مضبوط عورت بننے کا سبق دینے والے امیتابھ کی اپنی ہی بہو کو توہم پرستی کا شکار بنتے ہوئے ابھشیک سے پہلے پیڑ سے شادی کرنی پڑی تھی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
پاکستان کے نامور صداکار اور میزبان طارق عزیز کا یوم پیدائش 28 اپریل کو منایا جائیگا
-
مسلمان کورین پاپ سنگر داد کم نے مسجد کی تعمیر کا کام روک د یا
-
ہمایوں سعید نے اداکارہ صبور علی کو گلے لگالیا ،تمام حدیں پار
-
خواتین کی طرح مرد اداکاروں پر بھی اچھا نظر آنے کا دبائو ہوتا ہے، راجکمار رائو
-
نوازالدین صدیقی بیٹی کو اداکار بنانے کے خواہشمند
-
نامور صداکار، اداکار اور شاعر طارق عزیز کا یوم پیدائش 28 اپریل کو منایا جائیگا
-
معروف اداکارہ مدیحہ رضوی نے دوسری شادی کرلی،تصاویروائرل
-
اداکارہ ایمن خان کو یو اے ای کا گولڈن ویزہ مل گیا
-
نازش جہانگیر نے بابراعظم کو ’’سب کا بھائی‘‘ کہہ دیا
-
’’مودی کو ووٹ نہ دو‘‘ عامر خان اور رنویر سنگھ بھی ڈیپ فیک ویڈیو کا نشانہ بن گئے
-
آرنلڈ اور سلویسٹر اسٹالون ایک دوسرے کو خطرہ سمجھتے تھے
-
ایمن خان کی ہمشکل لڑکی کی ڈانس ویڈیو وائرل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.