میرا مزاج بچپن سے ہی عاشقانہ تھا ‘اکشے کمار

سکول کے دنوں میں ہی ٹیچرکو دل دے بیٹھا‘ پتہ چلنے پر ٹیچر نے تھپڑوں کی بارش کر دی

اتوار 11 ستمبر 2016 11:54

میرا مزاج بچپن سے ہی عاشقانہ تھا ‘اکشے کمار

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 ستمبر۔2016ء) بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کا کہنا ہیکہ میرا مزاج بچپن سے ہی عاشقانہ تھا اور اسکول کے ہی دنوں میں سب سے خوبصورت ٹیچر کو دل دے بیٹھا تھا لیکن ٹیچر کو پتہ چلنے پر انہوں نے تھپڑوں کی بارش کردی تھی۔اکشے کمار کا شمار فلم نگری کے کامیاب ترین اداکاروں میں ہوتا ہے جن کی فلمیں 100 کروڑ سے زائد کا بزنس کرتی ہیں۔

(جاری ہے)

اکشے کمار نے ساتھی اداکارہ ٹوئنکل کھنہ سے محبت کی شادی کی تھی لیکن اب انہوں نے اپنے انٹرویو میں پہلے پیار سے متعلق انکشاف کرکے سب کو حیران کردیا ہے۔اپنی 49 ویں سالگرہ کے موقع پر اکشے کمار کا کہنا تھا کہ میرا مزاج بچپن سے ہی عاشقانہ تھا اور اسکول کے ہی دنوں میں سب سے خوبصورت ٹیچر کو دل دے بیٹھا تھا جس کا اظہار اپنے دوست سے کردیا تھا جب کہ ٹیچر اتنی پسند تھیں کہ جب پڑھانے آتی تھیں تو صرف انہیں ہی دیکھتا رہتا تھا تاہم دوست سے لڑائی کے بعد اس نے بدلہ لینے کے لیے اسی ٹیچر کو ساری حقیقت سے آگاہ کردیا جس پر ٹیچر نے کلاس میں آکر مجھ سے پوچھا اور میرے ’’ہاں ‘‘ کرنے پر تھپڑوں کی بارش کردی جس کی گونج آج بھی میرے کانوں میں گونجتی ہے۔

متعلقہ عنوان :