اخترچنال زہری بھی فلم ’’مرزیا‘‘ کا حصہ بن گئے
ہدایتکارراکیش اوم پرکاش مہرہ کی فلم کے لیے بلوچ گلوکار گانا ریکارڈ کرائیں گے
اتوار 11 ستمبر 2016 11:45
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 ستمبر۔2016ء) بھارتی پروڈیوسر وڈائریکٹر راکیش اوم پرکا ش مہرہ نے زیرتکمیل فلم ’’مرزیا‘‘ کے لیے سائیں ظہور کے بعد ایک اور پاکستانی بلوچ گلوکار اختر چنال زہری کو بھی شامل کرلیا ہے جس کی آواز میں میوزک ڈائریکٹر شنکر احسان لوئے گانا ریکارڈ کریں گے۔اس فلم میں انیل کپور کا بیٹا ہرش وردھن کپور ماڈل واداکارہ سیمی کھیر کے ساتھ ڈبیو کر رہے ہیں جس کے دیگر فنکاروں میں اوم پوری، آرٹ ملک ، کے کے رائنا ، انجلی پاٹیل شامل ہیں۔
سیمی کھیر ماضی کی معروف اداکارہ اوشا کرن کی پوتی اور شبانہ اعظمی کی بھانجی ہے جن کی بطور ہیروئن تامل فلم ’’رئے ‘‘ پچھلے سال ریلیز ہوچکی ہے جب کہ ’’مرزیا‘‘ پہلی ہندی فلم ہے۔(جاری ہے)
راکیش اوم پرکاش مہرہ یہ فلم لوک داستان ’’مرزا صاحباں‘‘ پر بنا رہے ہیں جس کے گانوں کے لیے پاکستانی اور بھارتی صوفی گلوکاروں کا انتخاب کیا گیا ہے۔
جن میں پاکستان سے سائیں ظہور کے بعد اختر چنال زہری بھی پلے بیک سنگنگ کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں۔ راکیش اوم پرکاش مہرہ پروڈیوسر، ڈائریکٹر ’’ عکس‘‘ ، ’’ رنگ دے بسنتی‘‘ اور ’’بھاگ ملکھا بھاگ‘‘ جیسی سپرہٹ فلمیں بنا چکے ہیں۔ یہ فلم رواں سال17اکتوبر کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی ۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سلمان خان فائرنگ کے واقعے کے بعد دبئی روانہ
-
میرے لیے ایم فِل کی ڈگری لینا بائیں ہاتھ کا کھیل ہے: حریم شاہ
-
عالمی شہرت یافتہ اداکار و کمپیئر معین اخترکی 13ویں برسی22اپریل کومنائی جائے گی
-
نینا گپتا اورویوین رچرڈز کی بیٹی مسابا کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع
-
50 سال سے زائد عمر کی خواتین سرخ لپ اسٹک لگاتے ہوئے شرماتی ہیں، ٹوئنکل کھنہ
-
فلم کی کمائی کے پہلے چیک سے چائے اور پکوڑے والے کا ادھار چکایا تھا،منوج باجپائی
-
سلمان خان اگلے ماہ فلم سکندر کی شوٹنگ کا آغاز کریں گے
-
بھارتی اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر کی کروڑوں کی جائیداد ضبط
-
اپنے لیے خود کھڑی ہوں، کہیں سے مدد نہیں آئیگی، مایا خان کا خواتین کو مشورہ
-
میں نے کبھی دوبارہ شادی کرنے کا سوچا بھی نہیں، ابرارالحق
-
سلمان خان کی رہائش گاہ پر فائرنگ کیلئے 4 لاکھ کی ڈیل تھی، ملزمان کا انکشاف
-
سلمان خان کے گھر کے باہر سیکیورٹی بڑھادی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.