والد کے انتقال پر ان کی تدفین کے لیے بھی پیسے نہیں تھے‘ فرح خان
اپنی انتھک محنت اور منفرد کام کی وجہ سے فلم نگری میں مقام بنایا ہے‘کوریو گرافر
اتوار 11 ستمبر 2016 11:39
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 ستمبر۔2016ء) بالی ووڈ کی معروف کوریو گرافر اور ہدایتکارہ فرح خان نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں ان کے مالی حالات اس قدر خراب تھے کہ والد کی تدفین کے لیے بھی پیسے نہیں تھے جس پر انہوں نے تدفین کے لیے رشتے داروں سے پیسے جمع کیے تھے۔بالی ووڈ کی کوریو گرافر فرح خان کسی تعارف کی محتاج نہیں ہیں انہوں نے اپنی انتھک محنت اور منفرد کام کی وجہ سے فلم نگری میں مقام بنایا ہے جب کہ مشہور گانوں کو کوریوگراف کرنے کے بعد انہوں نے ہدایتکاری کے میدان میں قدم رکھا اور خوب کامیابیاں سمیٹی ہیں لیکن اب انہوں نے اپنی ذاتی زندگی کے اہم واقعے سے پردہ اٹھایا ہے جس نے سب کو حیران کردیا ہے۔
ہدایتکارہ فرح خان نے گزشتہ روز ایک تقریب میں شرکت کی جہاں ماضی کی تلخ یادوں کو یاد کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں اور بتایا کہ والد شراب نوشی کی لت میں مبتلا تھے جن کے علاج کے لیے ہمارے پاس پیسے نہیں تھے جس کے باعث ان کا انتقال ہوگیا تھا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اس وقت ہمارے حالات اس قدر خراب تھے کہ والد کی تدفین کے لیے بھی پیسے نہیں تھے جس پر میں نے رکشہ میں گھوم گھوم کر رشتے داروں سے پیسے جمع کیے جن سے تدفین عمل میں آئی تھی۔
فرح خان نے کہا کہ بعض اخبارات اور صحافی میرا تعلق امیر خاندان سے جوڑتے ہیں جو کہ سراسر غلط ہے کیوں کہ میں نے زندگی میں سب کچھ جدوجہد کرکے حاصل کیا ہے اسی لیے زندگی کی مشکلات کا ٹھیک سے اندازہ ہے۔واضح رہے کہ فرح خان نے کئی بلاک بسٹر فلموں کی ہدایتکاری کے فرائض سرانجام دیئے ہیں جس میں ’’کل ہو نا ہو‘‘،’’ میں ہوں نا‘‘ اور ’’ہیپی نیوایئر‘‘شامل ہیں۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
پاکستان کے معروف فنکارو مزاح نگارفاروق قیصرالمعروف انکل سرگم کی تیسری برسی 14 مئی کو منائی جائے گی
-
خاندانی رسم و رواج سے جڑی رومینٹک کامیڈی فلم پوپے کی ویڈینگ
-
ایک اوربھارتی اداکارہ کی نجی ویڈیوز اور تصاویر لیک
-
’انڈسٹری کا بڑا حصہ مجھے تسلیم نہیں کرتا‘ آغا علی ایوارڈ شوز کو لیکرپھٹ پڑے
-
جسٹن بیبر اور ہیلی بیبر کے ہاں شادی کے 6 سال بعد بچے کی آمد متوقع
-
اردو ادب کے عظیم افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کی سالگرہ11 مئی کو منائی جائے گی
-
انڈین ویب سیریز ’’ہیرا منڈی‘‘ نے نیٹ فلکس پر ریکارڈ قائم کردیا
-
اداکارہ شگفتہ اعجاز نے دوسری محبت اور دوسری شادی پر لب کشائی کردی
-
کان کے پیچھے کالا ٹیکا، عالیہ بھٹ نظر بد سے ڈرنے لگیں
-
اداکارہ سوناکشی سنہا میں بھی شادی کی امنگ جاگ اٹھی
-
پاکستان کے معروف فنکارو مزاح نگارفاروق قیصرالمعروف انکل سرگم کی تیسری برسی 14 مئی کو منائی جائے گی
-
فیصل قریشی اہلیہ کے اسٹائلسٹ بن گئے، مداحوں کی تعریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.