سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ کے تحت کراچی میں سب سے بڑی اجتماعی قربانی ہوگی

قربانی کا گوشت کراچی کے علاوہ حیدرآباد، تھرپارکر اور پانچوں صوبوں میں تقسیم ہوگا

ہفتہ 10 ستمبر 2016 22:59

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10ستمبر ۔2016ء) سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ کے زیر اہتمام رواں سال بھی گزشتہ سال کی طرح ٹرسٹ کے سرپرست اعلیٰ ممتاز روحانی و سماجی شخصیت مولانا محمد بشیر فاروق قادری کی نگرانی میں کراچی کی سب سے بڑی اجتماعی قربانی ہوگی اس اجتماعی قربانی میں حصہ لینے والے پاکستان کے علاوہ 206سے زائد ممالک جن میں سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات ، چین ، ترکی ، ناروے ، ہالینڈ ، جرمنی ، بھارت، عمان ، فن لینڈ ، انگلینڈ ، بحرین ، تنزانیہ، امریکہ ، اسپین ، کینڈا ، کویت،اٹلی اور جنوبی افریقہ کے مسلمانوں اور مخیر حضرات نے مذکورہ قربانی میں حصہ شامل کیا ہے ۔

اور جنھوں نے اپنی قربانی کا صد فی صد گوشت مفلوک الحال مسلمانوں میں تقسیم کرنے کی امانت کی ذمہ داری سیلانی ویلفیئر کو سونپ دی ہے ۔

(جاری ہے)

سیلانی ویلفیئر کے ترجمان عامر اقبال مدنی نے بتایا کہ گوشت کی تقسیم کے لئے سروے اور ٹوکن تقسیم کرنے کا عمل جاری ہے ۔ یہ گوشت ٹوکن کے ذریعے کراچی کے مقررہ مراکز سے حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق فی ٹوکن کو پانچ کلو تک گوشت دیا جائے گا جبکہ کراچی کے علاوہ قربانی کا گوشت حیدرآباد، تھر پارکر سمیت پانچوں صوبوں کے علاوہ آزاد کشمیر کے مستحقین اور ضرورت مند تک بھی گوشت فراہم کرنے کا منصوبہ ہے جو لوگ اپنی قربانی کا گوشت تقسیم کرنے کے لئے سیلانی ویلفیئر کے مددگار بننا چاہیں تو سیلانی کے ٹول فری نمبر 021-111-729-526پر کال کرکے سیلانی کے رضاکارروں کو طلب کرسکتے ہین انھوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ تا حال سیلانی میں بکرے، گائے ، بیل کی قربانی کی بکنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔

جو عید کے دوسرے روز تک جاری رہے گا اور تھرپار کر کی اجتماعی قربانی ہوگی جبکہ کراچی کی اجتماعی قربانی میں اب تک 1400سے زائد گائے اور 4000 ہزار سے زائد بکرے قربانی کے لئے تیار ہیں۔

متعلقہ عنوان :