تحر یک انصاف نے مر کزی ‘صوبائی اور اضلاع میں خواتین ونگ ‘لیبر ونگ اور یوتھ ونگز کی تنظیمیں تحلیل کر دیں

ہفتہ 10 ستمبر 2016 22:44

تحر یک انصاف نے مر کزی ‘صوبائی اور اضلاع میں خواتین ونگ ‘لیبر ونگ اور ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10ستمبر ۔2016ء) تحر یک انصاف نے مر کزی ‘صوبائی اور اضلاع میں خواتین ونگ ‘لیبر ونگ اور یوتھ ونگز کی تنظیمیں تحلیل کر دیں ‘ریجنل صدور مذکورہ ونگز میں تقر ریاں کر یں گے ۔

(جاری ہے)

ہفتے کے روز تحر یک انصاف کے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق مر کزی ‘صوبائی اور ضلعی شعبہ خواتین ونگ کو مکمل طور پر تحلیل کر دیا جبکہ اسکے ساتھ یوتھ ونگ اور لیبر ونگ بھی تحلیل ہوں گے اور ان ونگز کی تقر ریاں اب ریجن کی سطح پر وہاں کے صدر کر یں گے اور مر کز میں پارٹی چیئر مین اور سیکرٹری جنر ل تقر ریاں کر یں گے ۔