قربانی حضرت ابراہیم علیہ السلام کی عظیم سنت اوراللہ تعالیٰ سے وفاداری کا اظہارہے، عمران خالد بٹ

ہفتہ 10 ستمبر 2016 22:18

گوجرانوالہ۔10 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10ستمبر ۔2016ء )مسلم لیگ(ن)کے پارلیمانی سیکرٹری کامرس اینڈانڈسٹری عمران خالد بٹ نے کہا کہ رضائے الہی کیلئے جانورکی قربانی حضرت ابراہیم علیہ السلام کی عظیم سنت اوراللہ تعالیٰ کی وفادری کا اظہارہے قربانی قرب الی اللہ کا بہترین ذریعہ اورحضرت ابراہیم علیہ السلام کی فرمانبرداری پہ مبنی سنت عظیم کا احیاء ہے حضرت ابراہیم علیہ السلام کی تمام عمرآزمائش وابتلا میں گزری ان کی یادگارکے طورپرکیا جانے والا یہ عمل ہمارے اندراسی جذبہ اوراطاعت گزاری کا متمنی ہے رسول کریم ﷺ نے اس پرمتواترعمل فرما کراسے سنت نبوی ہونے کا اعزازمرحمت فرمایا آپ ﷺ کا فرما ن پاک ہے کہ طاقت رکھنے کے باوجودقربانی نہیں کرتا وہ ہماری عیدگاہ سے دوررہے قربانی دروس عبرت سے لبریزایک عظیم عمل کا نام ہے اصلاح عقیدہ سے تعمیرسیرت وکردارتک تمام اوصاف حمیدہ ہی قربانی کا فلسفہ ہیں انہوں نے کہا کہ عید کے دن اللہ کے ہا ں محبوب ترین عمل قربانی ہی ہے مگرہمیں اپنی نیت کو اخلاص سے ہمکنارکرنا ہوگا جانورکے گلے چھری چلانے سے قبل ہمیں اپنی ان تمام خواہشات کا گلابھی کاٹنا ہوگا جو ہمیں اللہ اوراس کے محبوب کریم ﷺ کی نافرمانی پراکساتی ہیں غرباء اورمساکین سے محب اوران خیال ہی اصل قربانی ہے ۔