ضلعی بیت المال کمیٹی گوجرانوالہ کے زیراہتمام200 مستحقین کو مالی امداد کے چیک تقسیم کرنے کی تقریب

ہفتہ 10 ستمبر 2016 22:18

گوجرانوالہ۔10 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10ستمبر ۔2016ء )ضلعی بیت المال کمیٹی گوجرانوالہ کے زیراہتمام ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں 200 نادار‘ بیوہ‘ یتیم‘ عمر رسیدہ‘ بیماروں کو مالی امداد کے چیک تقسیم کئے گئے۔

(جاری ہے)

اس تقریب میں رانا محبوب احمد ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پہلے آؤ پہلے پاؤکے اصول اور غریب سے غریب تر کو مد نظر رکھتے ہوئے صاف شفاف اور دیانتداری سے چیک بنائے گئے ہیں‘ پوری کوشش کرکے عید سے پہلے مالی معاونت کو یقینی بنایا گیاہے تاکہ ان محروم طبقہ کی خوشیاں دوبالا ہوجائیں۔

تقریب سے ایم پی ایز اشرف علی انصاری اور توفیق احمد بٹ نے بھی خطاب کیا اور مستحقین میں چیک تقسیم کئے اس موقع پر چیئرمین بابو عظمت علی انور‘ ناصر محمود کھوکھر‘ وقاص بسیرا‘ رشدہ امان اللہ‘ مہ جبیں اور دیگر ممبران بھی موجود تھے۔