ایم کیو ایم سے قبل کراچی کے عوام اپنی آزاد مر ضی سے ہی قر بانی کی کھالیں دیا کر تے تھے،حافظ نعیم الرحمن

کھالیں جمع کر نے کا آغاز جماعت اسلامی نے ہی کیا ،فاروق ستار کی جانب سے عوام کو کھالیں دینے کے لیے آزاد چھوڑ نے کے بیان کا خیر مقدم

ہفتہ 10 ستمبر 2016 22:03

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10ستمبر ۔2016ء) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے ایم کیو ایم کے رہنماء فاروق ستار کی جانب سے عید الضحیٰ کے مو قع پر قر بانی کی کھالوں کے حوالے سے ایم کیو ایم کی پالیسی اور کراچی کے عوام کو آزاد چھوڑ دینے کے بیان کا خیر مقدم کر تے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیوایم سے قبل کراچی کے عوام اپنی آزاد مر ضی سے ہی قر بانی کی کھالیں دیا کر تے تھے ۔

کراچی میں قر بانی کے جانوروں کی کھالیں جمع کر نے کا آغاز جماعت اسلامی نے ہی کیا تھا اور جماعت اسلامی کے کارکنوں نے سخت رکاوٹوں اورزور زبرستی اور جبر وتشدد کے دور میں بھی عوامی خدمت اور رضائے الٰہی کے حصول کے جذبے کے تحت قر بانی کی کھالیں جمع کی ہیں ۔کراچی کے عوام نے جماعت اسلامی اور الخدمت پر ہمیشہ اعتماد کا اظہار کیا ہے کیونکہ عوام اچھی طرح جانتے ہیں کہ ان کی دی ہوئی کھال اور عطیہ کی گئی رقم کی پائی پائی مستحقین اور ضرورت مندوں پر خرچ ہوتی ہے ملک سے باہر نہیں بھیجی جاتی ۔

(جاری ہے)

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ کراچی کے اندر جبری کھالیں جمع کر نے کا سلسلہ ایم کیو ایم نے ہی شروع کیا اور ایم کیو ایم کی طرزِ سیاست کے نتیجے میں لوگ اپنی اور اپنے قر بانی کے جانوروں کی جانوں کے تحفظ کے لیے قر بانی کی کھالیں اسے دینے پر مجبور ہوئے ۔حافظ نعیم الرحمن نے کراچی کے عوام سے اپیل کی کہ وہ الخدمت کے رفاعی اور فلاحی منصوبوں کی تکمیل کے لیے قر بانی کی کھالیں زیادہ سے زیادہ تعداد میں الخدمت کو دیں ۔