لاہور، ایمرجنسی سروسز اکیڈمی 1122 کی دریائے راوی پر سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے فرضی مشق

ہفتہ 10 ستمبر 2016 21:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10ستمبر ۔2016ء) ایمرجنسی سروسز اکیڈمی 1122 کی جانب سے دریائے راوی پر سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے فرضی مشق ، ڈی جی سروسز اکیڈمی بریگیڈئر (ر) امیر حمزہ نے مشقوں کا معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

دریائے راوی کے مشرقی حصے میں ہونے والی مشق میں ریسکیو سروسز اکیڈمی کے جوانوں نے حصہ لیا ، اس موقع پر ایمرجنسی سروسز اکیڈمی کی کشتیاں ، حفاضتی جیکٹس اور دیگر گاڑیاں کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے موجود تھیں۔

ڈائریکٹر جنرل ایمرجنسی سروسز اکیڈمی بریگیڈئر (ر)امیر حمزہ نے مشق کا دورہ کیا اور وہاں موجود افسران سے مشق کے حوالے سے بریفنگ لی ، اس موقع پر جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پنجاب ایمرجنسی سروس میں ڈیزاسٹر ریسپانس فورس کا کردار انتہائی اہمیئت کا حامل ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ تربیئت یافتہ فورس ہونے کے ناتے ہمیں پنجاب بلکہ ملک بھر میں کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہر دم تیار رہنا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :