جماعت اسلامی کے رہنماء مولانا اللہ داد نظامی انتقال کرگئے

نماز جنازہ آبائی گاؤں گگو منڈی میں ادا کردی گئی ،سیاسی،سماجی شخصیات سمیت ہزاروں افراد کی شرکت

ہفتہ 10 ستمبر 2016 21:51

جماعت اسلامی کے رہنماء مولانا اللہ داد نظامی انتقال کرگئے

وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10ستمبر ۔2016ء) جماعت اسلامی وہاڑی کے رہنماء مولانا اللہ داد نظامی انتقال کرگئے۔تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی وہاڑی کے رہنماء مولانا اللہ داد نظامی انتقال کرگئے،مولانا اللہ داد نظامی ایک معروف علمی شخصیت تھے،انہوں سینکڑوں نو جوانوں کی رہنمائی کی،اسلامی جمعیت طلبہ یا جماعت اسلامی میں ایسا کوئی فرد نہیں ہوگا جو ان کو جانتا ہو،پنجاب کے ایک گاؤں میں رہنے اور معذوری کے باوجود نام کمایا۔

(جاری ہے)

مرحوم پنجاب یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر محمد شریف ،بورے والا سے ایم پی اے کے سابق امیدوار رفیق نظامی ایڈووکیٹ کے بھائی ،نائب صدرلاہورپریس کلب عبدالمجیدنظامی کے استاد تھے،ان کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں گگو منڈی میں ادا کردی گئی ہے،نماز جنازہ میں سیاسی،سماجی شخصیات سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی ہے۔انہوں نے اپنے گاؤں جھوک نواز میں بلال اسلامک سنٹر،غزالی سکو ل سٹم قائم کیا جہاں ہرسال قران کلاسز کا اہتمام کیا جاتا ہے،اس قران کلاس میں ملک بھر سے لوگ شریک ہوتے ہیں،انہوں نے متعدد کتابیں اور مضامین بھی لکھے۔

متعلقہ عنوان :