ڈاکٹر طاہر القادری کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے ٗعابد شیر علی

نندی پور پاور پراجیکٹ کا بیک اپ ریکارڈ موجود ہے ، مافیا نے کرپشن کی کوشش کی ٗ ہم نے کرپشن مافیا کو پکڑلیا نندی پورپاور پراجیکٹ کی مشینوں کا معائنہ جاری ہے ، معاملے کی جڑتک جائیں گے ٗ میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 10 ستمبر 2016 21:42

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10ستمبر ۔2016ء) وفاقی وزیرمملکت برائے پانی وبجلی عابد شیر علی نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے ٗنندی پور پاور پراجیکٹ کا بیک اپ ریکارڈ موجود ہے ، مافیا نے کرپشن کی کوشش کی ٗ ہم نے اس کرپشن مافیا کو پکڑلیا۔

(جاری ہے)

نندی پور پراجیکٹ کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عابد شیر علی نے کہاکہ نندی پورپاور پراجیکٹ کی مشینوں کا معائنہ جاری ہے ، معاملے کی جڑتک جائیں گے ،یہ حقیقت ہے کہ ریکارڈ ضائع کرنے کی کوشش کی گئی لیکن جلایانہیں گیا،دوٹیمیں جائزہ لے رہی ہیں، اس کی تحقیقات کو فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے حوالے کررہے ہیں ۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ پلانٹ کو انسپکشن کیلئے بند کیاگیا ٗبند ہوجانے کی خبریں درست نہیں ٗ دوبارہ 27ستمبرکو فعال ہوجائیگا۔عابد شیرعلی نے کہاکہ عمران خان عوام کے پاس جانے سے خوفزدہ ہیں کیونکہ خود بڑے ٹیکس چور ہیں ، 75ہزار روپے ٹیکس دینے والے کی آسائشیں کہاں سے پوری ہوتی ہیں؟عابد شیر علی نے دعویٰ کیاکہ طاہرالقادری نے ماڈل ٹاؤن میں 14لوگوں کو قتل کرایا ٗوزیرداخلہ سے مطالبہ کرتاہوں کہ طاہرالقادری کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے ۔