سپر ویک اینڈ کا آغاز ہوتے ہی مویشی منڈیوں میں خوبصورت جانوروں کی تلاش تیز ہو گئی، خرایداروں کا رش بڑھ گیا

بیوپاریوں نے خرایداروں کا رش دیکھتے ہوئے قیمتوں میں اضافہ کر دیا ،بیوپاریوں اور خریداروں کے درمیان بحث و مباحثہ بھی جاری

ہفتہ 10 ستمبر 2016 21:35

لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10ستمبر ۔2016ء) سپر ویک اینڈ کا آغاز ہوتے ہی مویشی منڈیوں میں خوبصورت جانوروں کی تلاش تیز ہو گئی ، خرایداروں کو رش بڑھ گیا ، بیوپاریوں نے جانوروں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق سپر ویک اینڈ کا آغاز ہوگیا جس کے بعد مویشی منڈیوں میں خریداروں کا رش بھی بڑھ گیا اور کم دام والا تگڑا جانور ڈھونڈنے کی کوششیں تیز ہوگئی ہیں ۔

(جاری ہے)

منڈی سروے کے مطابق خریداروں کے رش کو دیکھتے ہوئے بیوپاریوں نے بھی فائدہ اٹھانا شروع کر دیا اور جانوروں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ۔ قیمتوں میں اضافے کے بعد بکروں ، چھتروں اور دنبوں کی قیمتوں میں 5سے 10ہزار اضافہ جبکہ بڑے جانوروں گائے ، بھینس اوراونٹ کی قیمتوں ں میں 10 سے 15 ہزار روپے کااضافہ کر دیا گیا ہے ۔جس پر گاہکوں اور بیوپاریوں میں بحث و مباحثہ بھی جاری ہے ۔ جیسے جیسے عید قربا ں قریب آرہی ہے بیوپاری گاہکوں کی مجبوری کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے قیمتوں میں اضافہ کرتے جا رہے ہیں جس سے غریب طبقہ سنت ابراہیمی کے فریضے کی ادائیگی میں پس کر رہ گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :