چیف ٹریفک آفیسر کی ڈی ایس پیز سے میٹنگ، عیدالاضحی کے ٹریفک انتظامات کو بہتربنانے کی ہدایت
سرکل افسران اپنی نگرانی میں اہم چوکوں میں ٹریفک کو کلیئر کروانے کے ذمہ دار ہونگے ‘طیب حفیظ چیمہ کا اجلا س سے خطاب
ہفتہ 10 ستمبر 2016 21:20
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10ستمبر ۔2016ء) چیف ٹریفک آفیسر لاہور طیب حفیظ چیمہ نے کہا ہے کہ عیدالاضحی کے سلسلے میں ٹریفک انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے جبکہ شہر بھر میں قائم عارضی بکر منڈیوں ،اہم کاروباری مراکز اور شاپنگ مالز میں خریداری کیلئے آنیوالوں کی سہولت اور پارکنگ انتظامات کی بہتری کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں،انہوں نے کہا کہ ون ویلنگ کی حوصلہ شکنی اور شہریوں میں شعور بیداری کیلئے بھی ہر ممکن اقدامات جاری ہیں۔
چیف ٹریفک آفیسر نے سی ٹی اومیں ڈی ایس پیز سے میٹنگ کرتے ہوئے ہدایت کی کہ آج سے عید تک تمام ٹریفک افسران اپنے اپنے علاقوں میں ٹریفک کی روانی یقینی بنانے اور شہریوں کی مدد اور سہولت بارے انتظامات کی نگرانی کرتے ہوئے ہمہ وقت سڑکوں پر موجود رہیں گے ۔(جاری ہے)
ڈی ایس پی صاحبان اہم اور رش والے چوکوں میں خودموجود رہتے ہوئے ٹریفک کو کلیئر کروانے کے ذمہ دار ہونگے،اپنے اپنے سرکل میں قائم عارضی بکر منڈیوں کا باقاعدگی سے وزٹ کریں اور رش والے علاقوں میں اضافی نفری کا بندوبست کریں اہم شاہراؤں پر واقع مارکیٹوں اور خریداری کے مراکز پر وارڈنز کی مناسب ڈیوٹی لگائی جائے جبکہ ٹریفک وارڈنز صبر و تحمل مظاہرہ کرتے ہوئے ٹریفک کو رواں دواں رکھیں ۔
انہوں نے کہا کہ ٹریفک کی روانی کے لئے خصوصی اسکواڈز بھی چلائے جائیں گے جو کہیں بھی ٹریفک کا مسئلہ ہونے کیصورت میں فوری ٹریفک کو کلیئر کروائیں گے۔چیف ٹریفک آفیسر نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی پاسداری کو ہرممکن یقینی بنایا جائے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رکھی جائے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
-
ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل حل کئے جائیں گے ،انسداد سمگلنگ کارروائی جاری رہے گی ،میرسرفرا زبگٹی
-
گورننس کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں ،سول سروسز کے تمام گروپس کو ساتھ دینا ہوگا،وزیر اعلی بلوچستان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.