وزیراعلیٰ کا قائداعظم ایپرل پارک کے منصوبے میں غفلت اور لاپرواہی پر چیف ایگزیکٹو آفیسر پیڈمک کو عہدے سے ہٹانے کا حکم

ہفتہ 10 ستمبر 2016 21:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10ستمبر ۔2016ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیرصدارت آج یہاں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔ وزیراعلیٰ نے قائداعظم ایپرل پارک کے منصوبے کے امور میں غفلت اور لاپرواہی پر چیف ایگزیکٹو آفیسر پیڈمک کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اس اہم منصوبے کوپیشہ ورانہ انداز سے آگے بڑھانے کے حوالے سے بے پناہ غفلت کا مظاہرہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ٹیکسٹائل و گارمنٹس سیکٹر کے اس بڑے منصوبے میں تاخیر کا کوئی جواز نہیں بنتا۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے کے امور کو آگے بڑھانے میں نہ صرف تساہل برتا گیا ہے بلکہ وضع کردہ طریقہ کار پر بھی عملدرآمد نہیں کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے چیف سیکرٹری کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی۔ یہ کمیٹی ایپرل پارک کے منصوبے کے امور کو تیزی سے آگے بڑھانے کیلئے کام کرے گی۔ معاون خصوصی ڈاکٹر اعجاز نبی، چیف سیکرٹری، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، چین میں پاکستان کی کمرشل قونصلر، سیکرٹری صنعت، ایم ڈی نیسپاک، چیئرمین پیڈمک اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :