Live Updates

نواز حکومت نے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ٹھوس پالیسی نہیں اپنائی،بھارتی فوج نہتے اور معصوم کشمیروں پر گولیوں کی بو چھاڑ کررہی ہے،مودی سرکار میں اقلیتوں کے ساتھ نا انصافیوں کی سینکرڑوں واقعات سامنے آچکے ہیں

پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی نبیلہ حاکم خان کا کارکنوں سے خطاب

ہفتہ 10 ستمبر 2016 21:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10ستمبر ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی نبیلہ حاکم خان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کشمیر میں قتل عام کی تحقیقات کرائے۔نواز حکومت نے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ٹھوس پالیسی نہیں اپنائی۔بھارتی فوج نہتے اور معصوم کشمیروں پر گولیوں کی بو چھاڑ کررہی ہے کھلے عام بیلٹ گن کا استعمال کیا جارہا ہے۔

مودی سرکار میں اقلیتوں کے ساتھ نا انصافیوں کی سینکرڑوں واقعات سامنے آچکے ہیں۔امریکہ ،برطانیہ ،اسرائیل سمیت دیگر ممالک کا جکا? بھارت کی طرف ہے۔عالمی برادری مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔وہ ہفتے کے روز مقامی ہوٹل میں سیمینا ر سے خطاب کررہی تھی۔نبیلہ حاکم علی خان نے مزید کہا پاکستان مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور درندگی کواقوام متحدہ سمیت تمام بین الاقوامی فورمز پر اٹھا رہا ہے، پاکستان ہر مشکل وقت میں کشمیریوں کے ساتھ ہے۔

(جاری ہے)

،بھارت کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دنیا کے سامنے منفی انداز میں پیش کر رہا ہے۔ اپنے ظلم، قتل اور دہشت گردی کو چھپانے کیلئے پاکستان کیخلاف جھوٹا اور بے بنیاد پروپیگنڈا کیاجا رہا ہے۔ ہندوستانی میڈیا اس تحریک کو منفی شکل میں پیش کر رہا ہے۔ مشرقی تیمور کا مسئلہ ہو ااور صلیبیوں نے گن اٹھائی توکسی نے انہیں دہشت گرد نہیں کہا بلکہ اقوام متحدہ کی جانب سے بھی مشرقی تیمور کو صلیبی ریاست کے طور پر تسلیم کر لیا گیا۔کشمیریوں کی جدو جہد کو دہشت گردی کہنے کا وقت گزر گیا، حق خود ارادیت ان کا بنیادی حق ہے جس سے ا نہیں رروکا نہیں جا سکتا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات