چلاس ، بٹاکنڈی پل بھاری ٹرک کے گزرنے کے باعث گر گیا، مانسہرہ چلاس روڈہرقسم کی ٹریفک کیلئے بند

ہفتہ 10 ستمبر 2016 21:05

چلاس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10ستمبر ۔2016ء ) مانسہرہ چلاس روڈپر بٹاکنڈی پل بھاری ٹرک کے گزرنے کے باعث گرگیا جس کے نتیجے میں ٹرک دریا میں جاگرا اور ہر قسم کی ٹریفک بھی بند ہوگئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو بابوسر روڈ ناران میں بھاری ٹرک بٹاکنڈی پل پر سے گزررہاتھا کہ وہ اس کا بوجھ برداشت نہ کرسکا اور ٹوٹ گیا اور سامان سے بھرا ٹرک دریا میں جاگرا جس کے باعث روڈ ہر قسم کی ٹریفک بند ہوگیا۔مانسہرہ پولیس کے مطابق مسافر اپنا سفر کوہستان کے راستے لائیں ۔ ٹرک کو نکالنے اور پل کی بحالی کے لئے کوششیں جاری ہیں ۔

متعلقہ عنوان :