شہر میں بلااجازت کھالیں اکھٹی کرنے پر دفعہ 144نافذنوٹیفکیشن جاری
ہفتہ 10 ستمبر 2016 20:20
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10ستمبر ۔2016ء ترجمان ضلعی انتظامیہ لاہور نے کہا ہے کہ ڈی سی اولاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے شہر میں بلااجازت کھالیں اکھٹی کرنے پر پابندی عائد کر دی اور اس ضمن میں ڈی سی اولاہور نے باقاعدہ دفعہ144کانوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ترجمان ضلعی انتظامیہ لاہور نے بتایا کہ کالعدم تنظیموں کو کھالیں اکھٹی کرنے کی ہرگز اجازت نہ ہوگی۔
صرف ایسی تنظیمیں کھالیں اکھٹی کر سکتی ہیں جن کو ضلعی انتظامیہ نے اجازت دی ہے۔(جاری ہے)
ترجمان ضلعی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ اب تک ضلعی انتظامیہ لاہور نے 80تنظیموں کو کھالیں اکھٹی کرنے کی اجازت دی ہے اورتنظیمیں صرف اپنے مخصوص علاقوں سے کھالیں اکھٹی کریں گی جبکہ کھالیں اکھٹی کرنے کے لیے لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی ہوگی۔علا وہ ازیں ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے تمام ٹا ؤنز انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ اگر بلا اجا زت کو ئی شخص یا تنظیم کھا لیں اکٹھی کر تا ہوا پا یا گیا تو اُس کے خلاف سخت ایکشن لیں۔
اس ضمن میں20ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور کھالیں اکٹھی کر نے کے لیے 200کے قریب پوائنٹس بنا دئیے گئے ہیں جہاں پر اجا زت لینے والی تنظیموں کے اہلکار کھا لیں اکٹھی کریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.