پولیس پربم حملوں اور ٹارگٹ کلنگ کے بڑھتے ہوئے واقعات پر پولیس نے حکمت علمی مرتب کرلی گئی

پولیس اور دیگر سرکاری اہلکاروں کے رہائشی علاقوں کا سروے کرنے کا فیصلہ ، شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں

ہفتہ 10 ستمبر 2016 20:16

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10ستمبر ۔2016ء) پشاور پولیس پر دہشت گردوں کی جانب سے بم حملوں اور ٹارگٹ کلنگ کے بڑھتے ہوئے واقعات پر پولیس حملوں کے حوالے سے حکمت علمی مرتب کرلی گئی۔ٹارگٹ کلرز کے سہولت کاروں اورحساس مقامات پرسرچ اورٹارگیٹیڈ اپریشنز کا بھی فیصلہ کیاگیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پولیس لائن پشاور میں آئی جی ناصر خان دورانی کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا ،اجلاس میں کئے اہم فیصلے کیاگیا ،پولیس ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں پولیس اور دیگر سرکاری اہلکاروں کے رہائشی علاقوں کا سروے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ، سروے کے ساتھ علاقے کے افرادکاڈیٹا بھی اکھٹا کیا جائے گا،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں ، جبکہ پولیس موبائل میں جیمرز لگانے اورخراب جیمرزکو درست کرنے کا بھی فیصلہ بھی کر لیا گیا ہے، پولیس زرائع کے مطابق ٹارگٹ کلرز اور ان کے ریکارڈ سے متعلق شہر بھر میں پمفلٹ تقسیم کی جائیں گی،جبکہ مساجد اور مدرسوں کے سروے بھی کی جائیں گی،،پولیس ذرائع نے اجلاس کے حوالے سے بتایا کہ 3دنوں کے اندر مساجد کے پیش امام،مہتمم اور ان کے نائبین کا ڈیٹا اکھٹا کیا جائے گا،جبکہ شہریوں میں اگاہی کے لیے ٹارگٹ کلرز کی تصاویر اور بینرز بھی لگائے جائیں گے،ٹارگٹ کلرز کے سہولت کاروں اورحساس مقامات پرسرچ اورٹارگیٹیڈ اپریشنز کا بھی فیصلہ سامنے آیا ہے۔

متعلقہ عنوان :