وطن ٹیچرز ایسوسی ایشن کی اساتذہ پر تشددکی مذمت

ہفتہ 10 ستمبر 2016 20:13

اوستہ محمد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10ستمبر ۔2016ء) وطن ٹیچرز ایسوسی ایشن نصیرآباد ڈویثرن کے صدر علی گل پندرانی نے میٹ دی پریس میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ کے خلاف ہونے والی تشدد اور آفیسران کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔گنداواہ کا واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے۔اس کی بھر پور مذمت کرتے ہیں لیکن چند نام نہاد تنظیم کی طرف سے سکولوں کی تالابندی کی مخالفت اور مذمت کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

وطن ٹیچر ز ایسوسی ایشن بلوچستان اس منفی پروپیگنڈے کا حصہ نہیں ہے۔علی گل پندرانی نے کہا کہ سکولوں کی تالا بندی سے ہمارے بچوں کا نقصان ہوتا ہے کیونکہ ان کے خلاف کاروائی نہ کرنا غریب لوگوں کے بچوں کے ساتھ دشمنی ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹر نصیرآباد فوری طور پر سکولوں کے دورے کریں اور ان کے خلاف کاروائی کریں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے اساتذہ سکول جاتے ہیں لیکن وہ سکولوں کو جبرا بند اور حاضری مدرسین کو چھپاتے ہیں ۔وطن ٹیچر ایسوسی ایشن اس طرح کی گھناؤنی حرکت کی مذمت کرتا ہے۔فوری طور پر ملی بھگت میں شامل ہیڈماسٹر ز کو ہٹایا جائے۔