عوام کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنے اور محنت کش طبقے کے مسائل حل کرنے کے لئے سنجیدہ اقدامات اٹھار رہے ہیں، عنایت اﷲ

ہفتہ 10 ستمبر 2016 20:12

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10ستمبر ۔2016ء) خیبر پختونخواکے سینئر وزیر بلدیاتی و دیہی ترقی عنایت اﷲ نے کہاہے کہ موجودہ صوبائی حکومت عوام کو بنیادی سہولتیں ان کی دہلیز پر فراہم کرنے اور کم تنخوا ہ پانے والے محنت کشوں کی خوشحالی کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع نائب ناظم مردان مشتاق سیماب کی قیادت میں آئے ہوئے مختلف سرکاری و غیر سرکاری افراد پر مشتمل نمائندہ وفد سے پشاور میں ملاقات کے دوران کیا ۔

(جاری ہے)

وفد نے سینئر وزیرکو اپنے درپیش مسائل خصوصاًلوکل کونسل بورڈ میں تقرریوں ، تبادلوں اور ترقیوں ، کیڈرز کی تبدیلی ، آسامیوں کی مستقلی اور محکمہ خزانہ سے متعلق شکایت و مشکلات کے بارے میں آگاہ کیا ۔ اس موقع پر ڈی ایس ایڈمن لوکل کونسل بورڈ سید رحمان ، تحصیل کاٹلنگ کے نائب ناظم سید جلال بھی موجود تھے ۔ سینئر وزیر نے وفد کے مسائل توجہ سے سنے اور موقع پر موجود متعلقہ حکام کو قواعد و ضوابط کے مطابق مذکورہ مسائل فوری حل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے اس موقع پر ملازمین کو بھی تاکید کی کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری ایمانداری اور لگن سے سرانجام دیں ۔ انہو ں نے کہا کہ صوبائی حکومت انہیں مناسب سہولتوں کی فراہمی میں کوئی کمی نہیں ہونے دیگی

متعلقہ عنوان :